تاریخ شائع کریں2018 19 June گھنٹہ 13:16
خبر کا کوڈ : 337851

قومی احتساب بیورو کی بلا امتیاز کارروائیوں نے عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ کیا

نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلیے زیادہ سے زیادہ 10 ماہ کاعرصہ مقرر کیا ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی احتساب سب کیلیے کی پالیسی کی بدولت نیب نے چہرہ نہیں کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے
قومی احتساب بیورو کی بلا امتیاز کارروائیوں نے عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ کیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی احتساب سب کیلیے کی پالیسی کی بدولت نیب نے چہرہ نہیں کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورونے بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفروروں کو پکڑنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہاکہ پوری قوم کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلیے نیب سے امیدیں وابستہ ہیں۔ نیب تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قوم کی توقعات پر پورا اترے گا، انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کی عزت اور وقار میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلیے نیب کی تشکیل نو کی گئی، تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بدعنوان عناصر سے کوئی رعایت نہ برتیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں انہوں نے نیب کے تمام رینک کے افسران کو ہدایت کی کہ سخت محنت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے قومی اور عالمی اداروں نے اعتراف کیا جو کہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کیلیے باعث فخر ہے انہوں نے کہاکہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلیے زیادہ سے زیادہ 10 ماہ کاعرصہ مقرر کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ قانون پر عملدرآمد اور پراسیکیوشن کے معاملات پر روزانہ ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب ملک بھرمیں سورج کی طرح چمک رہا ہے کیونکہ اس کی کارکردگی مجموعی شرح سزا 77 فیصد کے ساتھ ریکارڈ کامیابی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnu9wqak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ