تاریخ شائع کریں2018 21 May گھنٹہ 17:09
خبر کا کوڈ : 332251

انگلینڈ میں مختلف مذاہب والوں کے لیے افطاری کے انتظام

مساجد اور اسلامی مراکز ماہ مبارک رمضان میں مختلف مذاہب کے افراد کے لیے افطاری کے دسترخوان لگائیں گے۔
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طے پایا ہے کہ مختلف مذاہب میں افطار کی تقریب انگلستان کے 30 سے زائد شہروں میں برپا ہوگی اور اس ملک کے مسلمانوں کا ارادہ ہے کہ دوسرے ادیان و مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی اعمال سے آگاہ کریں۔
انگلینڈ میں مختلف مذاہب والوں کے لیے افطاری کے انتظام
انگلینڈ میں مختلف مذاہب والوں کے لیے افطاری کے انتظام
پورے انگلینڈ میں سینکڑوں مساجد اور اسلامی مراکز ماہ مبارک رمضان میں مختلف مذاہب کے افراد کے لیے افطاری کے دسترخوان لگائیں گے۔
تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طے پایا ہے کہ مختلف مذاہب میں افطار کی تقریب انگلستان کے 30 سے زائد شہروں میں برپا ہوگی اور اس ملک کے مسلمانوں کا ارادہ ہے کہ دوسرے ادیان و مذاہب کے لوگوں کو اپنے مذہبی اعمال سے آگاہ کریں۔
ابھی تک آئندہ مہینے کیلئے مختلف ادیان کے درمیان 2000 سے زائد افطار تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور طے پایا ہے کہ یہ افطاری کے دستر خوان انگلینڈ کے مختلف شہروں میں لگائے جائیں گے۔
اس  پیشکش کا مقصد دوسرے ادیان و مذاہب والوں کو دین اسلام کی مذہبی تاریخ سے ۤآگاہ کرنا ہے تاکہ لوگ پہلے  سے زیادہ اسلام سے آگاہ ہوں۔
انجمن ایمان کے بانی اور سربراہ شوکت وڑائچ نے اس بارے میں کہا: مساجد خاص طور سے رمضان کے مبارک مہینے میں معاشرے کا دل سمجھی جاتی ہیں اور مساجد میں افطاری دینے کی تقریب کی روش مختلف ادیان و مذاہب میں وحدت ایجاد کرنے کیلئے اچھا طریقہ ہے۔
مختلف مذاہب میں افطاری کے دسترخوان کا یہ سلسلہ انجمن ایمان کی طرف سے سن 2012 سے جاری ہے۔ اس زمانے سے لیکر اب تک سیکنڑوں مساجد اس پروگرام میں شرکت کرچکی ہیں اور ہزاروں لوگ اس دستر خوان سے مستفید ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcft0dmyw6dm0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ