تاریخ شائع کریں2018 18 May گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 331636

پاکستان ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے

پہلے کی طرح ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں/ پاکستان فلسطین کی آزاد خود مختار ریاست کے قیام کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے
خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتا ہے اور امریکہ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
پاکستان ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے
پاکستان کے وزیر دفاع اور امور خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ظلم اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی نے اسلام ٹائمز سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع اور امور خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ظلم اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتا ہے اور امریکہ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، کشمیر میں اور اسرائیل، فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور اسرائیل اور بھارت، کشمیر اور فلسطین میں ڈیموگرافکس تبدیل کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزیر دفاع اور امور خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ امریکہ، دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی و سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے عالمی برادری کے زور کے باوجود امریکہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان فلسطین کی آزاد خود مختار ریاست کے قیام کے لئے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے، جو متفقہ عالمی معاہدوں اور 1967ء سے قبل کی سرحدی حالت کے مطابق ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کو انعام سے نوازنے کے مترادف ہے، جو دہائیوں سے چلے آنے والے تنازع کے حل کی کوششوں کو سبوتاژ اور فلسطینیوں کو سزا دے رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیر خان نے کہا کہ امریکہ کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے جس سے ممکنہ طور پر کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہم اب بھی، پہلے کی طرح ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbf8bf0rhbf0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ