تاریخ شائع کریں2018 26 April گھنٹہ 13:16
خبر کا کوڈ : 326948

انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک

فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں
آگ لگنے کے بعد کنویں سے دو سو تیس فٹ بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔ آگ نے نزدیکی گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک
انڈونیشیا میں تیل کے کنویں میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق آگ بدھ کی صبح صوبے آچے کے شمال مغربی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے تیل کے کنویں میں لگی۔

آگ لگنے کے بعد کنویں سے دو سو تیس فٹ بلند آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔ آگ نے نزدیکی گھروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کنویں میں آگ ممکنہ طور پر سگریٹ کی وجہ سے لگی۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcba0bfwrhb59p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ