تاریخ شائع کریں2018 23 April گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 326256

سینما کھل گئے غار حرا پر پابندی لگا دی گئی

تمام ادارے اور کمپنیاں خانہ کعبہ کے زائرین کو غار حرا لے جانے سے گریز کریں
واضح رہے کہ شہر مکہ کے شمال مشرق میں منی کے راستے کے قریب چار کلومیٹر کی دوری پر جبل النور پر غار حرا واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے چھے سو اکّیس میٹر ہے
سینما کھل گئے غار حرا پر پابندی لگا دی گئی
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے جبل النور میں واقع غار حرا کی زیارت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حج و عمرے کی وزارت نے حج و عمرے سے متعلقہ تمام اداروں اور کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خانہ کعبہ کے زائرین کو غار حرا لے جانے سے گریز اور شہر مکہ کے  پروگراموں سے اس غار کو نکال دیں۔

اس وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ اقدام زائرین کی سلامتی اور بعض شرعی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر مکہ کے شمال مشرق میں منی کے راستے کے قریب چار کلومیٹر کی دوری پر جبل النور پر غار حرا واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے چھے سو اکّیس میٹر ہے۔

غار حرا اس پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے جہاں حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے معبود حقیقی سے راز نیاز اور اس کی عبادت کیا کرتے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdk90s9yt0xx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ