تاریخ شائع کریں2018 19 February گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 313235

امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی وضاحت دے: احسن اقبال

پوری عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے:
امریکی محکمہ خارجہ کی ٹوئٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بننے والی اس فہرست میں پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے
امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کی وضاحت دے: احسن اقبال
اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب واچ لسٹ میں شامل کرنا پاکستان کو اقتصادی نقصان پہنچانا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کی خلاف وزری کے حوالے سے نئی فہرست مرتب کی، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بننے والی اس فہرست میں پاکستان کو اسپیشل واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اس اقدام پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں ہونے والے اخراجات خود برداشت کئے اور یہ جنگ کسی دوسرے ملک کو خوش کرنے کے لئے نہیں، پوری عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے جو غلط اقدام اٹھایا گیا وہ پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا ہے اور ہمیں اقتصادی نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کوئی بھی ملک دہشت گردی کی بنیاد پر پاکستان کو واچ لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔

 
https://taghribnews.com/vdcgww9wnak9qx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ