تاریخ شائع کریں2018 17 February گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 312745

امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز غزہ میں مظاہرہ

صیہونی فورسز سے جھڑپیں 148 فلسطینی زخمی
صیہونی فورسز نے جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔
امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز غزہ میں مظاہرہ
فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسز نے جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcba5bfsrhb8zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ