QR codeQR code

امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز غزہ میں مظاہرہ

صیہونی فورسز سے جھڑپیں 148 فلسطینی زخمی

17 Feb 2018 گھنٹہ 16:19

صیہونی فورسز نے جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔


فلسطین کی ہلال احمر نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی ظالمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات اور قدس کے حوالے سے امریکی فیصلےکے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی فورسز نے جمعہ کے روز غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 148فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر کے مطابق 125 فلسطینی رام الله، البیره، الخلیل، اریحا اور غرب اردن کے دیگر علاقوں میں زخمی ہوئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدره کا کہنا ہے کہ 23 فلسطینی زخمیوں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 312745

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/312745/امریکی-فیصلےکے-خلاف-جمعہ-کے-روز-غزہ-میں-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com