تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 305715

(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری

ہندستانی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر
(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری
پاکستان: راولپنڈی، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندستانی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔ 

پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی ہندستانی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور ہندستانی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 ہندستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
https://taghribnews.com/vdca6mnem49nw01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ