QR codeQR code

(ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری

ہندستانی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔

15 Jan 2018 گھنٹہ 15:39

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر


پاکستان: راولپنڈی، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندستانی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری سے 4 جوان شہید ہوگئے۔ 

پاکستانی جوان ایل او سی پر جندروٹ کوٹلی سیکٹر میں مواصلاتی لائنز کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک ہی ہندستانی فوج نے ان پر شدید گولہ باری شروع کردی۔

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور ہندستانی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 ہندستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 305715

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/305715/ایل-او-سی-پر-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ-اور-گولہ-باری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com