تاریخ شائع کریں2018 2 January گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 302852

صیہونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی نہتی احد تمیمی پر فرد جرم عائد

12 روز تک اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد آج فوجی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کردی
غاصب صیہونی حکومت نے احد تمیمی کو گرفتار کرنے کے بعد انکی بیس سالہ کزن نور اور پھر انکی والدہ نرمین تمیمی کو بھی گرفتار کر لیا تھا
صیہونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی نہتی احد تمیمی پر فرد جرم عائد
غاصب صیہونی حکومت کی فوجی عدالت نے قابض صیہونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نہتی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوہفتے قبل انٹرنیٹ پر16  سالہ احد تمیمی اور ان کی بہن کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ قابض اسرائیلی فوجیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہہ رہی تھی، اس دوران مزاحمت کرتے ہوئے احد تمیمی نے قابض فوجیوں کو تھپڑ رسید کیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صیہونی فوج  نے احد تمیمی اور ان کی بہن کو گھر سے گرفتار کیا جبکہ والدہ نریمان کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ احد سے ملنے پولیس اسٹیشن گئیں۔ 12 روز تک اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد آج فوجی عدالت نے ان تمام خواتین پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

احد تمیمی پر بارہ مختلف چارجز لگائے گئے ہیں۔ انکے والد کا اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احد پر ایسے چارجز جان بوجھ کر لگائے گئے ہیں تاکہ صیہونی حکومت استقامت کے اس سمبل کے گرد گھیرا تنگ کر سکے۔ 

انہوں نے اپنی بیٹی کو جیل بھیجنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لئے بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ ہوسکتا ہے احد تمیمی کو معینہ مدت کے بعد بھی رہا نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ احد تمیمی کواس وقت گھر سے گرفتار کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج شروع کیا، احتجاج کے دوران احد تمیمی نے اسرائیلی فوجیوں کو اپنے ملک سے  نکل جانے کا کہا اور تھپڑ رسید کردیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی فلسطینی لڑکوں کو قریب ہی آتی جاتی گاڑیوں پر پتھر پھینکنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے اس دوران احد تمیمی نے حملہ کیا۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے احد تمیمی کو گرفتار کرنے کے بعد انکی بیس سالہ کزن نور اور پھر انکی والدہ نرمین تمیمی کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔


 
https://taghribnews.com/vdcji8et8uqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ