>> پاکستان:ایرانی سفیر کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 10 December گھنٹہ 15:54
خبر کا کوڈ : 298443

پاکستان:ایرانی سفیر کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات

ایران،پاکستان میں اپنے بینکوں کے شاخیں کھولنے کے لئے ایک فہرست پاکستانی حکومت کو فراہم کی ہے.
ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بینکنگ روابط کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں،،گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان
پاکستان:ایرانی سفیر کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات
پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے دورے کے موقع پر طارق باجوہ کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان، ایران اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے بینکنگ چینل کی بحالی ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے اس سے پہلے پاکستان میں اپنے بینکوں کی شاخیں کھولنے کے لئے ایک فہرست پاکستانی حکومت کو فراہم کی ہے. 

بینکنگ شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے مہدی ہنردوست نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مختلف معاہدوں پر طے پاچکے ہیں مگر ان پر عمل درآمد کا آغاز نہیں ہوا. 

گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان جناب طارق باجوہ نے بھی ایران کے ساتھ روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بینکنگ روابط کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے بعض اقدامات بھی کئے جاچکے ہیں. 

خیال رہے کہ ایرانی سفیر نے دورہ کراچی کے موقع پر صوبے کے سیاسی، اقتصادی اور دینی رہنماوں اور حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
https://taghribnews.com/vdcjxoe8tuqehxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ