تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 09:48
خبر کا کوڈ : 298533

او آئی سی سربراہوں کا غیرمعمولی اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ایران کے صدر کی شرکت
امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس استنبول میں ہوگا۔
او آئی سی سربراہوں کا غیرمعمولی اجلاس
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی القدس شریف کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے سربراہوں کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کے روز ترکی کا دورہ کریں گے.

یہ بات صدارتی دفتر کے شعبہ ذرائع ابلاغ عامہ کے سربراہ پرویز اسماعیلی نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی 12 دسمبر کو القدس شریف سے متعلق حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے جس کا انعقاد ترکی میں کیا جائے گا.

صدارتی عہدیدار کے مطابق، او آئی سی سربراہوں کے غیرمعمولی اجلاس کا 13 دسمبر بروز بدھ ترک شہر استنبول میں آغاز ہوگا.

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی.

واضح رہے کہ اسرائیل کے زیر اثر مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں موجود امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے حوالے سے امریکی کانگریس نے 1995 میں قانون پاس کیا تھا جس کے بعد آنے والے ہر امریکی صدر سے اس پر عملدرآمد کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے.
https://taghribnews.com/vdcjtoe8tuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ