تاریخ شائع کریں2017 3 November گھنٹہ 16:40
خبر کا کوڈ : 291684

واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر
واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار
واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں، واٹس ایپ حکام۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی مشہور اور تیز ترین ایپلیکشن واٹس ایپ کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے سے صارفین پریشان ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر کے لیے دنیا بھر میں بند ہوگئی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، روس، ملائیشیا، چیک رپبلک، اسرائیل، اسپین، ملائیشیا، کینیا، ترکی، اٹلی، مصر اور سربیا میں واٹس ایپ کی سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

واٹس ایپ حکام نے بھی عارضی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین سے معذرت کرلی۔ واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ سروس تکنیکی خرابی کا شکار ہے تاہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjove8xuqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ