تاریخ شائع کریں2017 3 November گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 291666

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف حماس اور حزب اللہ ایک صف میں کھڑے ہیں۔حسن نصراللہ

بیروت:سیدحسن نصراللہ سے حماس کے نائب صدر کی ملاقات
حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے بدھ کو بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف حماس اور حزب اللہ ایک صف میں کھڑے ہیں۔حسن نصراللہ
بیروت: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے نائب صدر صالح العاروری نے گذشتہ روز لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کواٹر میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورت حال،غزہ پراسرائیلی فوج کے تازہ حملے، صہیونی ریاست کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری دہشت گردی اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والے مصالحتی معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے بدھ کو بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف مل کر جدو جہد کرنے سے اتفاق کیا۔

حماس رہنما نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، فلسطنیوں کے درمیان مصالحتی معاہدے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک سرنگ پر بمباری اور اس میں آٹھ شہریوں کی شہادت کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

سید حسن نصر اللہ نے حماس کے قائد کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت صہیونی دہشت گردی کے مقابلے میں فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت خطے میں موجود مزاحمتی قوتوں کو کچلنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف کام کرنے والی مزاحمتی تنظیمیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا ہونا ہوگا۔

سید حسن نصر اللہ  کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف حماس اور حزب اللہ ایک صف میں کھڑے ہیں۔

قبل ازیں سید حسن نصراللہ نے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری میں القدس بریگیڈ کے کارکنان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سید حسن نصراللہ نے فلسطینی مجاھدین پر بمباری کو دشمن کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ مشکل کی گھڑی میں فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں کے ساتھ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmve8muqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ