تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 298678

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا خطرناک ہے

یت المقدس سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں
مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کی
بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانا خطرناک ہے
عرب لیگ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کی۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اورامریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

اجلاس میں عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک اور ناقابل قبول قراردیا جب کہ اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے تجویز دی کہ ٹرمپ کےاس  فیصلے پرعرب ممالک کو امریکا پر معاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیئں۔ عرب لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ امریکی صدرکے اس اقدام کواقوام متحدہ کے سیکیورٹی کاؤنسل کے پلیٹ فارم پرلے کرجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا جس کے بعد  دنیا بھرکے مختلف ممالک نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسےغیر ذمہ دارانہ فیصلہ قراردے دیا ۔
https://taghribnews.com/vdcjaoe8ouqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ