تاریخ شائع کریں2017 27 March گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 263829

پیرو میں سیلاب نے تباہی مچا دی / سینکڑوں گائوں تباہ

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔
پیرو میں سیلاب نے تباہی مچا دی / سینکڑوں گائوں تباہ
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 800 گاؤں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیرو کے علاقے بارببلنکا  میں تباہی کے آثارہر جگہ موجود ہیں ،سیلابی پانی نکلنے کے بعد عمارتیں ،گاڑیاں اور اہم املاک مٹی میں دھنسی ہوئی ہیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی گھروں کے اندر تک داخل ہو گئی ہے ،جس کے باعث لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

دو ہفتوں تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پیرو میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کئی گاؤں کھنڈر بن گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcj8te8huqemoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ