تاریخ شائع کریں2017 17 September گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 284212
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

تسلط پسند نظام کے حامیوں کی ناک ایک بار پھر زمین پر رگڑی جائے گی

دشمن جان لے کہ ایرانی قوم اپنے شرافت مندانہ اور طاقتور مواقف کے حصول کے لئے ڈٹ کر کھڑی رہے گی
امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اس خطے میں نفوذ اور اپنے ناجائز مفادات کے حصول کے لئے خطے کے ممالک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں
تسلط پسند نظام کے حامیوں کی ناک ایک بار پھر زمین پر رگڑی جائے گی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں نا امنی پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکی تسلط پسند نظام اور اسکے پٹھووں کے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ گذشتہ ۳۸ سالوں کے دوران ملک کا امن و امان برباد کرنے کے لئے ہر چند نہایت شرارت آمیز اقدامات کئے گئے لیکن مسلح افواج من جملہ پولیس اور مومن جوانوں نے اپنی بھرپور طاقت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر وطن عزیز کا دفاع کیا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ ایسے حالات میں کہ جب دشمنوں کے ناپاک ہاتھوں نے اس خطے میں دہشتگردی کا بیج بویا ہے ایران میں امن و امان اور اسی طرح پولیس کی جانب سے اشرار اور فاسد افراد سے مقابلہ کیا جانا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پولیس کے تعلیمی اداروں میں علمی، تحقیقی، عملی اور مہارتوں کے کسب کئے جانے جیسے عوامل کو مزید مضبوط و مستحک کیا جانا چاہئے۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم پولیس کے معیار کو اسلامی جمہوریہ، اسلامی حکومت، اسلامی معاشرے اور ایک قرآنی معاشرے کے عین مطابق بنائیں اور خداوند متعال کی توفیقات کے سائے میں ہم اس ہدف کو حاصل کر لیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے خطے کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اس خطے میں نفوذ اور اپنے ناجائز مفادات کے حصول کے لئے خطے کے ممالک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ان لوگوں نے ایک دن داعش کو وجود بخشا اور اب جبکہ مومن نوجوانوں کی ہمت اور استقامت کی وجہ سے  داعش اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے تو اب یہ دوسرے خبیثانہ راستے پر چل نکلے ہیں لیکن توفیق الہی اور ایرانی نوجوانوں اور استقامتی گروہ کے نوجووانوں کی ہمت اور حوصلے کی وجہ سے تسلط پسند نظام کے حامیوں کی ناک ایک بار پھر زمین پر رگڑی جائے گی۔

آپ نے مزید فرمایا کہ دشمن جان لے کہ ایرانی قوم اپنے شرافت مندانہ اور طاقتور مواقف کے حصول کے لئے ڈٹ کر کھڑی رہے گی اور قومی مفادات سے مربوط مسائل کی راہ میں پیچھے ہٹنا اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈکشنری میں نہیں ہے اور یہ پیشرفت کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ جھوٹے ہیں جھوٹے وہ لوگ ہیں کہ جو کسی بھی ملت کی سعادت اور خوشبختی کے قائل نہیں ہیں اور کسی بھی قیمت پر اپنے مفادات کے حصول کو جائز سمجھتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdciz5arrt1avr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ