تاریخ شائع کریں2017 5 December گھنٹہ 14:14
خبر کا کوڈ : 297371

چین کی ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید

بے بنیاد دعوے قومی مفادات کے منافی ہیں،:مرکزی بینک ایران
ایران نے چین کیساتھ اقتصادی تعاون منقطع ہونے کی افواہوں کو مسترد کردیا:مرکزی بینک ایران
چین کی ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید
اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک نے چین کی جانب سے ایران کے ساتھ اقتصادی لین دین کے عمل کو بند کرنے کی افواہوں کی تردید کردی.

یہ مؤقف ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے رکن جواد کریمی قدوسی کے حالیہ دعوے پر اپنے ردعمل میں سامنے آیا.

مرکزی بینک کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ایرانی شہر مشہد کے حلقے سے رکن پارلیمنٹ جواد کریمی کے اس دعوے کو مسترد کردیا.

اس بیان کے مطابق، ایسے بے بنیاد دعوے قومی مفادات کے منافی اور ملک کی مالیاتی سرگرمیوں کو متاثر کرسکتے ہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز چین کی حکمران جماعت کی مشاورتی کمیٹی کے سنیئر رکن نے تہران کا دورہ کیا اور اس موقع پر ایران کے مرکزی بینک کے صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں بینکاری اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.
https://taghribnews.com/vdciyyarzt1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ