تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 15:24
خبر کا کوڈ : 293429

رہبر انقلاب اسلامی کا زلزلہ زدگان سے افسوس کا اظہار

امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام وسائل سے استفادہ کیا جائے تا کہ جانی نقصانات کم سے کم ہوں
امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام وسائل سے استفادہ کیا جائے تا کہ جانی نقصانات کم سے کم ہوں
رہبر انقلاب اسلامی کا زلزلہ زدگان سے افسوس کا اظہار
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے مغربی علاقوں میں آنے والے زلزلے اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں اعلی حکام سے فرمایا کہ امدادی کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام وسائل سے استفادہ کیا جائے تا کہ جانی نقصانات کم سے کم ہوں۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اورعوامی رضا کار فورس (بسیج) منظم طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ملبے تلے دب جانے والوں کو نکالنے اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں مدد کریں اور سرکاری، فوجی اور سول ادارے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں اور اسی طرح متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں۔

حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے دل کی گہرائیوں سے اس ناگوار سانحہ پر ایرانی عوام خاص طور سے کرمانشاہ کے لوگوں اور سانحہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے اس رنج و مصیبت کو اپنی رحمت و فضل قرار دینے اور ایرانی قوم کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انھوں نے اپنے اس پیغام میں ایک بار پھر تاکید کی کہ جو بھی متاثرین کی مدد کرسکتا ہے وہ ان کی فوری مدد کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں میں کل رات آنے والے 7.3 رکٹر اسکیل پر زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور اب تک 207 افراد جاں بحق اور 1700 افراد زخمی ہوئے۔ عراق میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcirpar3t1a352.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ