تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 01:50
خبر کا کوڈ : 284429

چمن میں پاک افغان سرحد پر دھماکا،

پاک افغان سرحد پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس کی زد میں عام افراد بھی آگئے۔
چمن میں پاک افغان سرحد پر دھماکا،
پاکستان اور افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی اور ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔  لیویز کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس کی زد میں عام افراد بھی آگئے۔

لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا، زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد ہی پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے اور ہر قسم کی آمدو رفت معطل کردی گئی ہے جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir5ar3t1av52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ