تاریخ شائع کریں2017 10 December گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 298432

رہبر انقلاب اسلامی سے پہلوان علیرضا کریمی کی ملاقات

آپ نے عزت آفرین کام انجام دیا ہے اور ایک عظیم ہدف کی خاطر اپنے حق سے صرف نطر کیا ہے
آیت اللہ خامنہ ای نے علیرضا کریمی سے گفتگو میں فرمایا کہ میں آپ کے اس عمل سے عزت کا احساس کررہا ہوں کیونکہ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے جوانوں میں سے ایک ایسا جوان حاضر ہے کہ جو عظیم اور بڑے ہدف کی خاطر اپنے نفس کو قدموں تلے رودنے پر تیار ہوگیا
رہبر انقلاب اسلامی سے پہلوان علیرضا کریمی کی ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان علیرضا کریمی سے ملاقات کی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان علیرضا کریمی سے ملاقات میں فرمایا ہے کہ آپ نے عزت آفرین کام انجام دیا ہے اور ایک عظیم ہدف کی خاطر اپنے حق سے صرف نطر کیا ہے۔

مقام معظم رہبری کے دفتر کی ویب سائیٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے علیرضا کریمی کے عظیم اقدام کو پوریای ولی جیسے عظیم پہلوان کے عمل جیسا قرار دیا اور فرمایا کہ میں آپ کے اس عمل سے عزت کا احساس کررہا ہوں کیونکہ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے جوانوں میں سے ایک ایسا جوان حاضر ہے کہ جو عظیم اور بڑے ہدف کی خاطر اپنے نفس کو قدموں تلے رودنے پر تیار ہوگیا اور اپنی اس نے اپنی حتمی کامیابی سے صرف نظر کیا۔

آپ نے مزید فرمایا کہ اس کام کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے معنوی اجر کا خدا سے تقاضہ کریں، البتہ حکام کو چاہئے کہ وہ مادی انعامات اور قدردانی میں کوتاہی نہ کریں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdchx6nii23nwkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ