تاریخ شائع کریں2017 5 December گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 297397

ایٹمی معاہدے کی حمایت،،نیٹو

یہ معاہدہ صرف ایک ملک سے وابستہ نہیں ہے،،فیڈریکا موگرینی
نیٹو نے ایران اور گروپ 1+5 کے مابین ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ایٹمی معاہدے کی حمایت،،نیٹو
نیٹو نے ایران اور گروپ 1+5 کے مابین ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولنبرگ نےایران اور گروپ 1+5 کے مابین ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس پر مکمل عمل در آمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کو عالمی برادری کا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ صرف ایک ملک سے وابستہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک مفید معاہدہ ہے اور اس کا تعلق عالمی برادری سے ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے مابین جنوری 2016 میں ایٹمی معاہدہ ہوا تھا اور اب امریکی حکومت اس معاہدے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے اس پر عمل در آمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyu9xuak9yw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ