تاریخ شائع کریں2017 16 January گھنٹہ 09:48
خبر کا کوڈ : 257148

ترکش ایئر لائن کا طیارہ قرقیزستان کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

اب تک کی اطلاعات کے مطابق ۳۲ افراد ہلاک ہوگئے جن میں ۶ بچے بھی شامل ہیں
ترکش ایئر لائن کا مال بردار طیارہ قرقیزستان کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ترکش ایئر لائن کا طیارہ قرقیزستان کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
ترکش ایئر لائن کا مال بردار طیارہ قرقیزستان کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق استنبول سے ہانگ کانگ جانے والا ترکش ایئر لائن کا مال بردار طیارہ قرقیزستان کے ماناس ایئرپورٹ کی حدود میں ایک گائوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ۳۲ افراد ہلاک ہوگئے جن میں ۶ بچے بھی شامل ہیں۔

فرانس نیوز کے مطابق اس حادثے میں ۱۵ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ترکش ایئر لائن کا بوئنگ ۷۴۷ مال بردار طیارہ آج صبح مقامی وقت کے مطباق ساڑھے سات بجے گر کر اس وقت تباہ ہوا جب وہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

علاقہ مکین کے مطابق جن گھروں پر یہ طیارہ گرا ان کے تمام مکین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ قرقیزستان کے حکام کے مطابق حادثے کے بعد مزید دو مکانوں کو آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ تگ و دو میں مصروف ہے۔

ابھی تک حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونےو الے افراد کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ ایئر پورٹ آفیشلز کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ مسافر سوار نہیں تھے اور طیارہ کو ماناس ایئر پورٹ پر ایک مختصر قیام کے بعد ہانگ کانگ روانہ ہونا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcgtu9x7ak9nq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ