تاریخ شائع کریں2017 27 July گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 276975

ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کا مرہون منت ہے۔

عالمی مجلس تقریب اپنے اہداف میں کامیاب ہے: عفت شریعتی
عالمی مجلس تقریب اس بات کا یقین رکھتی ہے کہ وحدت اور ھمدلی سے اہداف قرآن و اہل بیت علیہم السلام حاصل ہو سکتے ہیں
ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کا  مرہون منت ہے۔
ہم  عالم اسلام میں حیات انسانی کی سعادت کا محور  قرآن و عترت اور سنت نبی صل اللہ علیہ وآلہ  کو سمجھتے ہیں
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے بنت ہدیٰ قم میں جشن میلاد منعقدہوا جس میں عالمی مجلس تقریب مذاھب کی خواتین کے امور کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ عفت شریعتی نے خطاب کیا
  
تقریب ،خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق ، منگل کے روز منعقد ہونے والے اس جشن میں ڈاکٹر عفت شریعتی نے عالمی مجلس تقریب مذاھب کے جرنل سیکٹری آیت اللہ اراکی کا پیغام پہنچایا اور تقریب کی کاکردگی بیان کی انھوں نے ولادت باسعادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا بنت موسیٰ ابن جعفر علیہما السلام  اور دہہ کرامت اور شمس الشموس ،امام الرؤف  حضرت علی بن موسیٰ رضا علیہما السلام کی  ولادت کی مبارکباد   بقیة الاعظم روحی و اروحنا علی الفدا اور مقام معظم رہبری آیت اللہ سید علی خامنہ ی  اور حاضرین کے حضور پیش کی ۔

انھوں نے اپنی گفتگو کی ضمن میں مدرسہ عالی بنت الہدیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”عالمی مجلس تقریب اپنے اہداف میں کامیاب ہے اور اس نے  بہت اچھے  اقدامات انجام دیئے ہیں“، انھوں نے آئندہ اور کامیابیوں کی امید کا اظہار کیا ۔
انھوں نے تاکید کی کہ” ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ قرآن عترت کا مرہون منت ہے ، قرآن کریم سعادت کی زندگی کو مومنین کے عمل میں قرار دیتا ہے ، ہم ان اثرات کو اہل بیت علیہم السلام کی زندگیوں میں بخوبی دیکھ سکتے ہیں“۔

انھوں نے کہا کہ ”کس طرح خاندان رسالت و نبوت کی ایک دختر مدینے سے چل کر ایران آئی اور ایک ٕعظیم شہر بنادیا اسی طرح خاندان عصمت و طہارت کا مرقع اہل بیت کا چشم و چراغ مدینے سے خراسان آیا اور مشہد کو بسایا آج ہم عالم اسلام میں  حیات انسانی کی سعادت کا مرکز  قرآن  واہل بیت علیہم السلام اور سنت نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ کو قرار دیتے ہیں “۔ 
 
عالمی مجلس تقریب اس بات کا یقین رکھتی ہے کہ وحدت اور ھمدلی سے اہداف قرآن و اہل بیت علیہم السلام حاصل ہو سکتے ہیں اس بات کو جان لیجئے کہ قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی مدد سے ہم آج دنیا میں حرف  آخر کہنے والے ہیں ۔“

انھوں نے مزید کہا کہ”یہ لڑکیوں کی برکت ہے کہ آج معاشرہ سعادت کی راہ پر گامزن ہے اورقرآن نے بھی حضرت شعیب علیہ السلام اور ان کی لڑکیوں کاذکر کیااور ان کے کردار کو بیان کیا “۔

انھوں نے قم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ” آج قم المقدسہ علم و دانائی اور تقویٰ و پرہیز گاری کا شہر ہے اور یہ سب حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی برکت  کانتیجہ ہے یہ عظیم خاتون عالم اسلام کی خواتین کے   لئے نمونہ عمل ہے ۔“

انھوں نے کہا کہ ” مشہد کو امام رضا علیہ السلام نے مقدس کیا اور قم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی وجہ سے متبرک ہو ا جبکہ ایک تیسرا رکن شاہ چراغ علیہ السلام کا ہے کہ جنھوں نے شیرازکو متبرک کیاہے “۔
https://taghribnews.com/vdcfevd0tw6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ