تاریخ شائع کریں2017 13 December گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 299123

ایران میں 19ویں بین الاقوامی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش کا افتتاح

نمائش کا اصلی مقصد میرٹائم اور شپنگ کی صنعتوں میں بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے
منعقدہ عالمی نمائش میں 100 ملکی کمپنیوں کے علاوہ 60 غیرملکی کمپنیوں سمیت نیدرلینڈز، جرمنی، ناروے، اٹلی، ترکی، چین، اسپین، فن لینڈ، فرانس، متحدہ عرب امارات، بھارت، ملائیشیا، یونان، ڈنمارک، جنوبی کوریا کی کمپنیوں شریک ہیں
ایران میں 19ویں بین الاقوامی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش کا افتتاح
اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی جزیرے 'کیش' میں 19ویں بین الاقوامی سمندری انڈسٹریز اور نیویگیشن نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں امیرالبحرل رئیر ایڈمرل 'حسین خانزادی' نے شرکت کی.

عالمی سمندری نمائش کے ایگزیکٹو سیکریٹری 'پیمان مسعود زادہ' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے میں کہا کہ یہ نمائش اسلامی جمہوریہ ایران میں سب سے پرانی اور معروف عالمی سمندری نمائش ہے جو 9ویں بار جزیرہ کیش میں منعقد ہو رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ عالمی نمائش میں 100 ملکی کمپنیوں کے علاوہ 60 غیرملکی کمپنیوں سمیت نیدرلینڈز، جرمنی، ناروے، اٹلی، ترکی، چین، اسپین، فن لینڈ، فرانس، متحدہ عرب امارات، بھارت، ملائیشیا، یونان، ڈنمارک، جنوبی کوریا کی کمپنیوں شریک ہیں.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش کا اصلی مقصد میرٹائم اور شپنگ کی صنعتوں میں بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا، ایرانی بحری جہاز کی صلاحیتوں کی شناخت اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات قائم کرنا ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اس میں ماہی گیری، بحری نقل و حمل، غیر ملکی تیل اور گیس، قوانین اور معیار، بین الاقوامی کنونشن، سمندری اور بحریہ کی تعمیر، سمندر اور وایمپروفیکی سائنس، سمندری سیاحت، بحری سلامتی کے شعبوں میں بوٹس پر مشتمل ہے.
https://taghribnews.com/vdcf01d0mw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ