تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 12:36
خبر کا کوڈ : 295135

بلیک واٹر کی سعودی شہزادوں سے تفتیش

سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی
کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں سے امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے
بلیک واٹر کی سعودی شہزادوں سے تفتیش
کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں سے امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد  بھی کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، بلیک واٹر کے اہلکار شہزادوں سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے دوران ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم پرسعودی شہزادوں پرامریکی سیکیورٹی کمپنی ‘بلیک واٹر’ کے اہلکار تشدد کر رہے ہیں، گرفتار شہزادوں کو ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بند کیا گیا ہے جب کہ جن شہزادوں پر تشدد کیا جا رہا ہے ان میں شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال کو الٹا لٹکا کر ان پر تشدد کیا گیا، بلیک واٹر اہلکار شہزادوں کو مار پیٹ کر ان پر تشدد کر رہے ہیں جس کا مقصد ان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexn8wnjh8ozi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ