تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 12:35
خبر کا کوڈ : 293371

امریکہ میں مسلمان طالبہ کے ساتھ مذہبی تعصب کا واقعہ

امریکا کے ایک اسکول میں اسلام دشمن انتہا پسند استاد نے مسلمان طالبہ کا حجاب نوچ ڈالا
امریکا کے ایک اسکول میں اسلام دشمن انتہا پسند استاد نے مسلمان طالبہ کا حجاب نوچ ڈالا
امریکہ میں مسلمان طالبہ کے ساتھ مذہبی تعصب کا واقعہ
امریکا کے ایک اسکول میں اسلام دشمن انتہا پسند استاد نے مسلمان طالبہ کا حجاب نوچ ڈالا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی نیش ویلی کے صدر مقام ٹینی سیز کے ایک اسکول نیووژن اکیڈمی میں ٹیچر نے بھری کلاس میں مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر زبردستی اتار دیا۔

کلاس میں موجود دیگر طلبہ نے واقعہ کی  ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی جس پر ٹیچر کو شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا جب کہ سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آنے پر پرنسپل نے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے مذکورہ ٹیچر کو معطل کردیا ۔

معطلی سے قبل ٹیچر نے لڑکی کا حجاب نوچنے  کوبے بنیاد الزام قرار دیتے ہوئے واقعہ سے لاتعلقی  کا اظہار کیا تاہم سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو نے سچائی کھول کررکھ دی اور ویڈیو کو بطور ثبوت استعمال کرتے ہوئے  ٹیچر کو معطل کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcefx8wzjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ