تاریخ شائع کریں2017 19 November گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 294324

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا

سعودی عرب ایک بار پھر لبنان میں کچھ کرنے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے
عالمی برادری نے سعودی اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ سعد حریری کی پسپائی نے امریکہ اورغاصب اسرائیل کے عزائم پر پانی پھیر دیا ہے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر لبنان میں کچھ کرنے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے سعودی اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ سعد حریری کی پسپائی نے امریکہ اورغاصب اسرائیل کے عزائم پر پانی پھیر دیا ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ لبنان اور یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافے سے بھی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کسی بھی عالمی قانون پر عمل پیرا نہیں ہے، اور یہ حکومت بچوں کی قاتل ہے اور انسانی حقوق کی سب سے بڑی مجرم ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxo0xoyt0ns6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ