تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 291246

اسلام آباد، تہران تعلقات کا فروغ پاکستان کے عوام کی دلی خواہش ہے۔سینیٹر نزہت صادق

اسلام آباد، تہران تعلقات کا فروغ پاکستان کے عوام کی دلی خواہش ہے۔سینیٹر نزہت صادق
پاکستانی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی چیرپرسن نے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تعلقات کو اتنہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں نیوز ایجنسی ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ نزہت صادق کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اور اسلام آباد تہران تعلقات کا فروغ پاکستان کے عوام کی دلی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعلی ترین سطح پر پہنچانا چاہتا ہے۔

سینیٹر نزہت صادق نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس معاہدے کے حوالے سے اپنے حصہ کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ پاکستان بھی کو اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی کوشش کرنا ہو گی۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcdof0x9yt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ