تاریخ شائع کریں2017 21 November گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 294710

سعودی اتحاد کی جانب سے قطر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی

قطر کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے والے مصری ذرائع ابلاغ کو بھی خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک ملک کی جانب سے بجٹ فراہم کیا جا رہا ہے
قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا محاصرہ کرنے والے ملکوں یعنی سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی
سعودی اتحاد کی جانب سے قطر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی
قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا محاصرہ کرنے والے ملکوں یعنی سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی اور اس سلسلے میں ان ممالک نے بڑا منصوبہ بھی تیار کیا تھا۔

قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ نے الجزیرہ ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان موجودہ بحران کھڑا کرنے سے قطر کا محاصرہ کرنے والے ملکوں کے مقصد اور سنہ انّیس سو چھیانوے، دو ہزار تیرہ اور دو ہزار چودہ کے بحرانوں کے مقاصد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ قطر اپنے بنیادی اصول سے ہرگز چشم پوشی نہیں کرے گا۔ قطر کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کے خلاف اتحاد میں مصر کی شمولیت اور اس کے کردار کے بارے میں میں کہا کہ مصر اگرچہ قطر کے خلاف موقف اختیار کرنے والے ممالک میں شامل ہے مگر وہ حقیقی عامل شمار نہیں ہوتا اور قطر کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنے والے مصری ذرائع ابلاغ کو بھی خلیج فارس تعاون کونسل کے ایک ملک کی جانب سے بجٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر طرح کے اختلاف کو مذاکرات سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور قطر محاصرہ کرنے والے ملکوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
https://taghribnews.com/vdccs0qix2bqom8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ