تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 14:15
خبر کا کوڈ : 293847

آل سعود خطے کے موجودہ مسائل کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے

سعودی عرب ایک ایسے گرداب میں پھنس چکا ہے جس سے نجات ممکن نہیں ہے
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سعودی عرب نے بہت کوشش کی کہ لبنان کو مسائل کے گرداب میں پھنسا دے لیکن وہ خود ہی اس گرداب میں پھنس گیا، سعودیوں کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اس مشکل سے کس طرح نکلیں اور وہ خود ہی ناکام ہوگئے ہیں
آل سعود خطے کے موجودہ مسائل کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے
حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آل سعود خطے کے موجودہ مسائل کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے علاقے سرعین الفوقا میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک ایسے گرداب میں پھنس چکا ہے جس سے نجات ممکن نہیں ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ سعودی عرب نے بہت کوشش کی کہ لبنان کو مسائل کے گرداب میں پھنسا دے لیکن وہ خود ہی اس گرداب میں پھنس گیا، سعودیوں کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اس مشکل سے کس طرح نکلیں اور وہ خود ہی ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی دھمکیوں نے پوری لبنانی قوم کو اکھٹا اور متحد کردیا اور اس بحران کے آغاز سے ہی اکائیاں سعودی عرب کے خلاف چلتی آرہی ہیں۔ اور اب سعودی عرب کے حکام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عالمی طاقتیں امریکہ اور اسرائیل کے سرکردگی میں اس بات کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ مشرق وسطیٰ خاص طور پر لبنان میں دہشتگردوں کو مسلط کر دیں لیکن استقامتی گروہوں نے حزب اللہ لبنان کی سربراہی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کی سیاست اور امنیت اسی کے ساتھ ساتھ حکومت کی تشکیل کے لئے ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور فتنہ گر طاقتیں لبنان میں معاشی دبائو ڈال کر باج وصول کرنا چاہتی ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcc01qim2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ