تاریخ شائع کریں2017 13 December گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 299200

شمالی کوریا کو سب سے بڑی ایٹمی طاقت بنائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں
کم جونگ اون نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ شمالی کوریا اپنے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےگا اور ہم ہتھیاروں کی تیاری میں کسی بھی حد کے قائل نہیں ہیں
شمالی کوریا کو سب سے بڑی ایٹمی طاقت بنائیں گے
شمالی کوریا کے رہنما نے اپنے ملک کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 خبروں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے کہا ہے کہ ان کا ملک پوری قوت کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی اور فوجی طاقت میں تبدیل ہونے کی سمت قدم بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے یہ با ت زور دے کر کہی کہ ہم اپنی ایٹمی اور فوجی طاقت کو امریکہ کے برابر لانے کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔

کم جونگ اون نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ شمالی کوریا اپنے دفاع  کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےگا اور ہم ہتھیاروں کی تیاری میں کسی بھی حد کے قائل نہیں ہیں۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ انتہائی طاقتور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات کے بعد جزیرہ نمائے کوریا میں جاری کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbg9b5grhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ