تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 12:30
خبر کا کوڈ : 295132

نائیجیریا: مسلمان گلہ بانوں پر حملہ/ 30 افراد جاں بحق

فرقہ وارانہ گروپ کرسچن بیچاما سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے فولانی مسلمان گلہ بانوں کی چار بستیوں کو نذر آتش کردیا
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے عادواما کے علاقے میں کسانوں اور گلہ بانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے
نائیجیریا: مسلمان گلہ بانوں پر حملہ/ 30 افراد جاں بحق
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے عادواما کے علاقے میں کسانوں اور گلہ بانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریاستی پولیس کے ترجمان عثمان ابوبکر کا کہنا تھا کہ ایک فرقہ وارانہ گروپ کرسچن بیچاما سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے فولانی مسلمان گلہ بانوں کی چار بستیوں کو نذر آتش کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم اب تک متاثرہ گاؤں سے 30 افراد کی لاشوں کو نکال چکے ہیں لیکن ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے کیونکہ امدادی کارکن تاحال لاشوں کو جھاڑیوں سے نکال رہے ہیں'۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'ڈپٹی گورنر نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور واقعے کی وجوہات کی کھوج لگانے اور حملہ آروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تفتیش شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے'۔

فولانی مسلمانوں کے رہنماؤں نے نائیجیریا بھر میں کسانوں اور گلہ بانوں کے درمیان چلنے والی تشدد کی تازہ لہر میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عاداواما میں گلہ بانوں کی یونین کے سربراہ مافندی دین بران کا کہنا تھا کہ کسانوں نے کیکان، کودومن، شیفاران اور کیتووال سمیت کئی گاؤں کو نذر آتش کردیا جہاں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ رہائشیوں کے گھر بھی خاکستر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 'ہمارے اندازے کے مطابق حملے میں 60 سے زائد خواتین اور بچوں کو ذبح کیا گیا ہے جبکہ فرار کی کوشش کرنے والوں کو جھاڑیوں میں ہی نشانہ بنایا گیا ہے'۔

مرکزی مسجد نعمان کے سرپرست امینو یعقوب کا کہنا تھا کہ فولانی مسلمانوں کی اکثریت اپنے مویشیوں کو چرانے اور دیگرمارکیٹ گئے ہوئے تھے کہ ان کے گاؤں پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا منگل کے روز 47 لاشوں کو دفن کیا گیا تھا۔

امینو یعقوب نے کہا کہ 'ہم نے خواتین اور بچوں کی 47 لاشوں کو جنرل ہسپتال کے مردہ خانے سے تدفین کے لیے لایا تھا جن میں ایک مہینے کم سن بچے بھی شامل تھے'۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں بیچاما کسانوں اور مقامی فولانی مسلمانوں کے درمیان چراگاہوں اور پانی کے تنازعات چل رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دو روز قبل ریاست عاداواما کی موبی مسجد میں خود کش دھماکے سے 50 نمازی جاں بحق ہوگئے تھے تاہم کسی گروپ کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbfsb55rhb98p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ