تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 298698

امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا

متعدد افراد زخمی/ مشکوک شخص گرفتار/ متاثرہ مقام مسافروں سے خالی کرالیا گیا
امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا
امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان  زوردار دھماکا ہوا ہے۔ متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاپورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنےسےہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بس ٹرمینل پر ہونے والے دھماکے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9wb5wrhb90p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ