تاریخ شائع کریں2011 25 September گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 64522
پاکستان کے50 اہلسنت مفتیوں کا فتویٰ:

امریکی جارحیت کی صورت میں پوری پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو جائے گا

تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
سنی اتحاد کونسل کے مفتیوں کی طرف س جاری ہونے والے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج امریکہ کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ شریعت اسلامیہ کے مطابق کسی بھی طرح کی غیرملکی جارحیت کے مقابلہ کے لیے اپنے "گھوڑے" تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، سپر پاور اللہ تعالیٰ ہے، امریکہ کو سپرپاور کہنا کفر ہے۔
امریکی جارحیت کی صورت میں پوری پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو جائے گا
سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 50 مفتیان اہلسنّت نے امریکی دھمکیوں کے تناظر میں اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پاکستان پر امریکی جارحیت کی صورت میں پوری پاکستانی قوم پر جہاد فرض ہو جائے گا اور پاک سرزمین کے دفاع کے لیے حقیقی جہاد شروع ہو جائے گا۔ جس میں اپنی اپنی طاقت اور صلاحیت کے مطابق ہر پاکستانی کی شرکت لازمی ٹھہرے گی۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ سپر پاور اللہ تعالٰی ہے، امریکہ کو سپرپاور کہنا کفر ہے، مسلمان اللہ تعالٰی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور شہادت کی موت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ مفتیان اہلسنّت نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ حکومت شریعت کی حدود و قیود اور شرائط کے مطابق حقیقی جہاد فی سبیل اللہ کی حکومتی سطح پر تبلیغ کا اہتمام کرے اور ملکی دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی اسلام و پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے اس لیے حکومت پاکستان امریکہ کے فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ختم کرے اور نام نہاد امریکی اتحاد سے الگ ہو کر چین، ترکی، افغانستان اور ایران پر مشتمل اتحاد قائم کرنے کی کوششیں کرے۔ مفتیان اہلسنّت کے فتویٰ میں تمام قومی راہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس نازک قومی مرحلے پر اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ملکی سلامتی، دفاع، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے مثالی قومی اتحاد سے امریکہ کو پیغام دیں کہ پاکستان کی تمام مذہبی، سیاسی اور عسکری قیادت دفاع وطن کے لیے متحد ہے۔ فتویٰ میں تجویز دی گئی ہے کہ تمام پاکستانی سیاستدان اپنے اثاثے پاکستان منتقل کریں اور سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے اربوں روپے کے قرضے واپس لیے جائیں نیز حکومتی سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کا کلچر اپنایا جائے، تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو اور پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

فتویٰ میں ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے جرأتمندانہ مؤقف اختیار کرنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جنرل کیانی نے امریکہ کو دوٹوک جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اسلامی فوج کا سپہ سالار ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ 

فتویٰ جاری کرنے والے مفتیوں میں علامہ پیر محمد افضل قادری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ مفتی محمد اشرف جلالی، علامہ سید شمس الدین بخاری، مفتی احمد یار خان، مفتی غلام یٰسین اشرفی، علامہ سید محفوظ مشہدی، علامہ سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، علامہ اطہر القادری، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی، مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی، مولانا محمد خان لغاری، مفتی سید مزمل حسین شاہ، مولانا نواز بشیر جلالی، مولانا ضیاء المصطفیٰ حقانی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد کریم خان، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی، علامہ محمد داؤد رضوی، علامہ باغ علی رضوی، علامہ سعید احمد رضوی، علامہ خادم حسین شرقپوری، علامہ قاری مختار احمد صدیقی، مولانا سید صابر حسین گردیزی، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ نعیم عارف نوری، علامہ نعیم جاوید نوری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، علامہ نصیر احمد اویسی، علامہ ظاہر شاہ قادری، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، علامہ محمد اشرف سعیدی، مولانا اللہ بخش رضا، صاحبزادہ وسیم الحسن نقوی، علامہ خادم حسین شرقپوری، مفتی محمد افضل باجوہ، مفتی مسعود الرحمن، مفتی وسیم رضا، علامہ قاری خالد محمود نقشبندی، مولانا محمد سلیم ہمدمی اور دیگر شامل ہیں
https://taghribnews.com/vdcaumni.49nyu1lzk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ