تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 293854

مسلمان ہیکرز نے داعش کو انٹرنیٹ سے حذف کرنے کا وعدہ کر لیا

" تلواروں کو خاموش کرو" نامی کمپین کے تحت جمعہ تک تمام دہشت گروہوں کے سوشل اکاونٹس کا صفایا کر دیں گے
مسلمان ہیکرز کی اس تنظیم نے گذشتہ مہینے بھی دہشتگرد گروہ داعش کی ایک اہم ایمیل اکاونٹ کو کہ جو داعش کا اہم اور اصلی ایمیل اکاونٹ سمجھا جاتا تھا ہیک کر لیا تھا۔
مسلمان ہیکرز نے داعش کو انٹرنیٹ سے حذف کرنے کا وعدہ کر لیا
مسلمان ہیکرز کے ایک گروہ نے داعش سے اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ " تلواروں کو خاموش کرو" نامی کمپین کے تحت جمعہ تک تمام دہشت گروہوں کے سوشل اکاونٹس کا صفایا کر دیں گے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہل سنت کے استقامتی گروہ کے نام سے موسوم ہیکرز کے ایک گروہ نے دہشتگردوں کی معروف سائیٹ اعماق سمیت متعدد ویب سائیٹس کو ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جمعے تک دہشتگرد گرہوں کی آنلائین خلافت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

مسلمان ہیکرز کی اس تنظیم نے گذشتہ مہینے بھی دہشتگرد گروہ داعش کی ایک اہم ایمیل اکاونٹ کو کہ جو داعش کا اہم اور اصلی ایمیل اکاونٹ سمجھا جاتا تھا ہیک کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اعماق نیوز داعش کی سب سے اہم اور اصلی نیوز سروس ہے جس نے ۲۰۱۴ میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ داعش دہشتگرد گروہ اس نیوز ایجنسی کے زریعے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcamenuy49noa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ