تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 295230

​حق و باطل کے محاذ پر مسلمانوں کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی ہے

مسلمانوں کو ہمیشہ منافقین کی سازشوں کا سامنا رہا ہے،عالم دین بنگلہ دیش
حق و باطل کے درمیان جنگ پوری دنیا میں دیکھنے میں آتی ہے اور ہمیشہ اہل حق کو ہی کامیابی نصیب ہوتی ہے؛
​حق و باطل کے محاذ پر مسلمانوں کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوئی ہے
بنگلہ دیشی مفکر  نے یہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ہمیشہ منافقین کی سازشوں کا سامنا رہا ہے، اتحاد کی ضرورت اور اس راستے میں اہل بیت (ع) کی برکات سے استفادہ  کرنے پر تاکید کی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے عالم دین "شیخ احمد نعیمی"  نے محبان اہل بیت (ع) اور تکفیریوں کا مسئلہ نامی اجلاس میں کہا کہ اسلام کی جڑ ایمان ہے اور ایمان  کی شاخیں وہاں سے پھوٹتی ہیں جہاں اہل بیت (ع) ہیں۔

بنگلہ دیش کے عالم دین شیخ احمد نعیمی نے مزید کہا کہ حق و باطل کے درمیان جنگ پوری دنیا میں دیکھنے میں آتی ہے  اور ہمیشہ اہل حق کو ہی کامیابی نصیب ہوتی ہے؛ منافقین کے ٹولوں نے مسلمانوں کے درمیان رخنہ اندازی  کی ہوئی ہے اور وہ مسلمانوں اور اہل بیت (ع) کے عاشقوں سے  پنجہ آزمائی کرتے ہیں۔

احمد نعیمی نے مزید کہا: مسلمانوں اور اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کو ہمیشہ سے منافقین کی سازشوں کا سامنا رہا ہے اور یہ دلیل ہے کہ ہمیں ایک د وسرے کی حمایت کرنی چاہیئے؛ جو چیز روز روشن کی طرح عیاں ہے وہ یہ ہے کہ اہل بیت کے ماننے والوں کو ہی ہمیشہ کامیابی نصیب ہوگی؛

احمد نعیمی نے مزید کہا کہ ہم تمام مسلمانوں کو ایک گھر والوں کی طرح آپس میں متحد ہونا چاہیے اور جو برکتیں خداوند متعال نے ہمیں دی ہیں منجملہ اہل بیت  (ع) کی برکت، اُس سے فائدہ حاصل کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcaemnuw49nou1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ