تاریخ شائع کریں2024 22 May گھنٹہ 12:46
خبر کا کوڈ : 636392

ناروے، آئر لینڈ اور اسپین کا فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا عندیہ

نارویجین وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اُن کا ملک فلسطین کی ریاست کو 28 مئی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کے لیے فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنا لازم ہے۔
ناروے، آئر لینڈ اور اسپین کا فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا عندیہ
ناروے نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بات ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔

جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ناروے نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اِس امید پر کیا ہے کہ ایسا کرنے سے خطے میں حقیقی قیامِ امن کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی سے معیشت اور سیاست دونوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث کروڑوں افراد کے لیے زندگی مشکل ہوگئی ہے۔

نارویجین وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اُن کا ملک فلسطین کی ریاست کو 28 مئی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کے لیے فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنا لازم ہے۔

آئر لینڈ اور اسپین نے بھی فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس کا کہنا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کہتے ہیں کہ اسپین بھی فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ناروے کی طرح اسپین بھی 28 مئی کو فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

ہسپانوی وزیرِ اعظم کا بھی کہنا تھا کہ خطے میں شدید عدمِ توازن کے باعث کروڑوں افراد کے لیے انتہائی مشکل حالات پیدا ہوچکے ہیں۔ تنازعات کا معقول حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے اختلافات ختم کرانے کے لیے بھی بہت کچھ کیا جانا چاہیے تاکہ مشرقِ وسطیٰ اور اُس سے متصل خطوں میں حقیقی امن قائم ہو۔
https://taghribnews.com/vdci3qaqrt1app2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ