تاریخ شائع کریں2024 23 April گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 632837

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

جنرل سید عاصم منیر کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر علاقے میں امن و پائیداری نیز سرحدوں پر سیکوریٹی کے موضوع پر گفتگو کی۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات
پاکستانی فوج کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان سے ملاقات  کی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر کی صدر سید ابراہیم رئیسی سے ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر علاقے میں امن و پائیداری نیز سرحدوں پر سیکوریٹی کے موضوع پر گفتگو کی۔

فریقین نے دو طرفہ تعاون میں فروغ اور اس کے ساتھ ہی علاقے میں امن و  پائيداری نیز معاشی ترقی کے لئے کوشش پر اتفاق کیا ہے۔

صدر سید ابراہیم رئيسی نے اس ملاقات ميں زور دیا ہے کہ ایران و پاکستان ، مسلح افواج کے تعاون سے دونوں ملکوں اور علاقے کے امن و امان و پائیداری کو مضبوط کر سکتے ہيں۔

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ نے ایران و پاکستان کی سرحدوں کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیا اور سرحدی امور پر دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے بردارانہ و دیرینہ تعلقات کو خطرے سے دوچار نہ کر سکيں۔
https://taghribnews.com/vdcipraqyt1apv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ