تاریخ شائع کریں2024 21 April گھنٹہ 21:33
خبر کا کوڈ : 632619

مغربی دنیا  پوری طرح امریکا اور واشنگٹن کے کنٹرول میں ہے

شام کے صدر بشار اسد نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ  فلسطین اور صیہونی حکومت کی جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا اٹھارہا ہے۔
مغربی دنیا  پوری طرح امریکا اور واشنگٹن کے کنٹرول میں ہے
شام کے صدر بشار اسد نے اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ  فلسطین اور صیہونی حکومت کی جنگ سے سب سے زیادہ فائدہ امریکا اٹھارہا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد  نے روسی ٹی وی کے  ایک پروگرام میں کہا ہے کہ جب ہم امریکا کہتے ہیں تو ہماری مراد پوری مغربی دنیا ہوتی ہے کیونکہ مغربی دنیا  پوری طرح امریکا اور واشنگٹن کے کنٹرول میں ہے۔

انھوں نے کہا ہے دنیا میں جہاں بھی لڑائی ہو واشنگٹن منتظر رہتا ہے اورجیسے ہی  اس کو موقع ملتا ہے اپنا وار کرجاتا ہے۔

 شام کے صدر نے کہا کہ امریکی ہر طرح کی لڑائی اور تنازعے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کی پالیسی  تفرقہ ڈالو اور حکومت کرو کے فارمولے پر استوار ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ امریکی ہر بیماری کو ایک خطرناک اور بیماری میں تبدیل کردیتے ہیں یعنی معمولی تنازعے کو بڑی لڑائی میں تبدیل کرکے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس کی قیمت متحارب ملکوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔

 بشار اسد نے کہا کہ امریکا  غاصب صیہونی حکومت کی بے چوں چرا حمایت کرکے اور اس کو اسلحے سپلائی کرکے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اصلی کردار ادا کررہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکا صرف دنیا کو دکھانے کے لئے  غزہ  میں انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی بات کرتا ہے لیکن عملا سلامتی کونسل کی قراد دادوں کو ویٹو کرکے صیہونی حکومت کا ساتھ دیتا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcgqx93yak9w34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ