تاریخ شائع کریں2024 13 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 631635

برطانیہ نے سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔
برطانیہ نے سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی
برطانیہ نے روس، یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی۔

اس فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، افغانستان، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، عراق، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، شام، وینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے صرف ناگزیر صورت حال ہی میں ان ممالک میں جائیں جس کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور جانے سے پہلے پیشگی اطلاع دیں۔
https://taghribnews.com/vdcdsf09kyt0s96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ