تاریخ شائع کریں2024 13 April گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 631631

ایران کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،قطر اور کویت کا علان

اسی حوالے سے مڈل ایسٹ آئی نے بھی اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے امیروں نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی صورت میں امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے صاف منع کیا ہے۔
ایران کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،قطر اور کویت کا علان
قطر اور کویت نے امریکہ کو واضح کردیا ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

گلوبل آئی نیوز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کے بارے میں سفارتی اور سیاسی حلقوں میں بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی کشیدگی کی صورت میں کویت اور قطر نے اپنی سرزمین یا ان میں قائم اڈوں کو ایران کے خلاف کاروائی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

اسی حوالے سے مڈل ایسٹ آئی نے بھی اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے امیروں نے اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کی صورت میں امریکہ کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے صاف منع کیا ہے۔

دراین اثناء امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جرمن ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شام میں سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کا مناسب اور واضح جواب دے گا۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد صہیونی حکام جوابی حملے کے بارے میں پریشان ہیں۔ اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ ایران عید فطر کے بعد اسرائیل کو جواب دے گا جس میں دفاعی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjtvemvuqetmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ