تاریخ شائع کریں2024 13 April گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 631627

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مقاومت جاری رہے گی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اور فاشسٹ آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مقاومت جاری رہے گی
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت اور فاشسٹ آباد کاروں کی دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

ایک بیان میں حماس نے رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر نامی فلسطینی بستی پر صیہونی آباد کاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے، وہاں  مقیم فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ مغربی کنارے میں صرف طاقت کی زبان سمجھنے والے صہیونی دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مقاومت جاری رہے گی۔ رام اللہ کے شمال مشرق میں المغیر شہر پر متشدد صیہونی آبادکاروں کے حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور درجنوں افراد زخمی، بعض شہریوں کے مکانات اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا۔ ان کی املاک کو تباہ کیا گیا گیا ہے.

تحریک حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پر فوری عمل کریں تاکہ اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ان جرائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے مجبور کیا جائے۔

گذشتہ رات مسلح آباد کاروں نے صہیونی فوج کے ساتھ مل کر ایک صہیونی چرواہے کی گمشدگی کے بہانے المغیر کے اطراف کی بستی پر حملہ کیا اور متعدد مکانات اور فلسطینی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

اس حملے کے دوران صیہونیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdcewz8pfjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ