تاریخ شائع کریں2024 12 April گھنٹہ 21:16
خبر کا کوڈ : 631566

دشمن کبھی بھی مزاحمت کو پیچھے نہیں ہٹا سکتا

انہوں نے مزید کہا: دشمن لاکھ ہمارے مجاہدین اور ہماری افواج کو نشانہ بنائے لیکن قابض صہیونی فوج کو اب مزاحمت کی آگ سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ ہی شمال میں آباد کاروں کو ان کی بستیوں کی طرف دوبارہ لوٹایا جا سکتا ہے۔
دشمن کبھی بھی مزاحمت کو پیچھے نہیں ہٹا سکتا
لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے وائس چیئرمین شیخ علی دعموش نے الشیاح نامی علاقے میں شہید "علی ناصر عبد علی" کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والی م تقریب میں کہا: اگر دشمن یہ سوچتا ہے کہ ہمارے بہترین مجاہدوں کو شہید کرکے وہ مزاحمت کے عزم و قوت کو کمزور کردے گا تو وہ غلط سوچ رہا ہے، ہم وہ حزب اللہ ہو جو بہت ہی مضبوط اور قوی ہے، ہمارا ہمیشہ سے یہی نعرہ رہا ہے کہ"قتل ہوجانا ہماری عادت ہے اور شہادت ہماری عزت و کرامت ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن لاکھ ہمارے مجاہدین اور ہماری افواج کو نشانہ بنائے لیکن قابض صہیونی فوج کو اب مزاحمت کی آگ سے کوئی نہیں بچا سکتا اور نہ ہی شمال میں آباد کاروں کو ان کی بستیوں کی طرف دوبارہ لوٹایا جا سکتا ہے۔

شیخ دعموش نے کہا:ہمارے مجاہدین کو نشانہ بنانے سے اسرائیلی حکومت کی اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کی تلافی نہیں ہو پائے گی، دشمن کبھی بھی مزاحمت کو پیچھے نہیں ہٹا سکتا اور جب تک غزہ میں دشمن کی جارحیت جاری ہے جنوب میں مزاحمت کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی ۔

انہوں نے کہا:تمام تر قربانیوں اور مشکلات کے باوجود اس جنگ میں ہمارے جیتنے امیدیں بہت زیادہ ہیں، کیونکہ دشمن ایک بہت بڑے بحران کا شکار ہے، وہ انتشار اور تباہی سے دوچار ہےاور دنیا کی نظر میں اس کی حیثیت کرتی جا رہی ہے۔

آخر میں شیخ دعموش نے کہا:لہذا دشمن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ وقت کو برباد نہ کرتے ہوئے ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر سیاسی حل تلاش کرے اور جارحیت کو روکے اور مزاحمت کی شرائط کے سامنے سرتسلیم خم کرے۔
https://taghribnews.com/vdcg3q933ak9wn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ