تاریخ شائع کریں2024 12 April گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 631540

صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کی مقاومت کے سامنے تاریخی شکست ہوچکی ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے تین بیٹوں سمیت گھر کے چھے افراد کی صہیونی حملے میں شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کی مقاومت کے سامنے تاریخی شکست ہوچکی ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے حماس کے اعلی رہنما سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کی مقاومت کے سامنے تاریخی شکست ہوچکی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے تین بیٹوں سمیت گھر کے چھے افراد کی صہیونی حملے میں شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ غزہ کے مغرب میں الشاطی کیمپ کے اطراف میں صہیونی حکومت نے حملہ کرکے فلسطینی عوام اور مجاہدین کے سامنے اپنی شکست کا اعلان کیا ہے۔ بیٹوں اور گھر کے دیگر افراد کی شہادت پر آپ کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مشکلات اور بہنے والا خون فلسطینی عوام کی آزادی کی راہ کو مزید روشن کرے گا۔ فلسطینی عوام دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ صہیونی حکومت کی جارحیت سے ان کا عزم متزلزل نہیں ہوگا بلکہ شہداء کا مقدس لہو ان کے عزم اور ارادے کو مزید مضبوط کرے گا جس سے بیت المقدس اور مسجد اقصی کی آزادی کی منزل مزید نزدیک ہوجائے گی۔

جنرل سلامی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم اور وحشیانہ حملے اس کو غزہ کے دلدل سے نکلنے میں کوئی مدد نہیں دیں گے۔ حماس کی ثابت قدمی اور مقاومت اسلامی کی پشت پناہی سے یہ سلسلہ صہیونی حکومت کی نابودی تک جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdci5zaqut1apw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ