تاریخ شائع کریں2024 12 April گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 631528

صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے

امریکا کے یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے تازہ سروے رپورٹ کے مطابق اس سروے میں حصہ لینے والے 36 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے جبکہ 34 فیصد  کا کہنا تھا کہ وہ نسل کشی کرچکی ہے
صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے
یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے جدید ترین سروے کے مطابق امریکیوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ہے اور امریکی حکومت کو اس کی مدد کم کردینی چاہئے۔

امریکا کے یوگاو انسٹی ٹیوٹ کے تازہ سروے رپورٹ کے مطابق اس سروے میں حصہ لینے والے 36 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے جبکہ 34 فیصد  کا کہنا تھا کہ وہ نسل کشی کرچکی ہے اور 30 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ابھی وہ اس بارے  میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

 اس سروے رپورٹ کے مطابق 63 فیصد امریکیوں نے  غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی  جبکہ  58 فیصد نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ کے تعلق سے امریکی صدرجو بائيڈن کے طرزعمل کی مخالفت کا اعلان کیا اور صرف 23 فیصد نے  ان  کے رویئے کی تائید کی ۔

 اس سروے میں صرف 18 فیصد امریکیوں نے کہا کہ امریکا کو صیہونی حکومت کی فوجی مدد بڑھانا چاہئے اور 37 فیصد نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو اسرائیل کی فوجی امداد کم کردینا چاہئے۔  
https://taghribnews.com/vdcewz8pvjh8xni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ