تاریخ شائع کریں2024 11 April گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 631441

یمنی فوج کا خلیج عدن میں امریکی اور اسرائیلی کشتیوں پر حملے کا اعلان

میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج علی الصبح یمنی فوج نے خلیج عدن میں صہیونی کشتیوں ایم ایس سی ڈارون  اور ایم ایس سی گینا پر حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کا خلیج عدن میں امریکی اور اسرائیلی کشتیوں پر حملے کا اعلان
جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے آج صبح خلیج عدن میں چار امریکی و صہیونی کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے خلیج عدن میں امریکی اور اسرائیلی کشتیوں پر حملے کا اعلان کیا ہے۔

میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج علی الصبح یمنی فوج نے خلیج عدن میں صہیونی کشتیوں ایم ایس سی ڈارون  اور ایم ایس سی گینا پر حملہ کیا ہے۔

جنرل سریع نے مزید کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے دوسرے حملے میں امریکی کشتی مارسک یورک ٹاون کو بھی خلیج عدن میں نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی کشتی پر بھی یمنی فوج نے ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔ مذکورہ حملوں میں ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ ختم نہ کیا جائے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں صہیونی کشتیوں کے لئے رکاوٹیں ایجاد کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdci5zaqzt1ap52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ