تاریخ شائع کریں2024 11 April گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 631427

عیدالفطر کے دن بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری

 فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو صیہونی حملوں میں  125 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔  
عیدالفطر کے دن بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری
 فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو صیہونی حملوں میں  125 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔  

بدھ کو عیدالفطر کے دن بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہے ۔

 فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطین کےمحکمہ صحت نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ   گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی حکومت کے حملوں میں 125 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق نئی شہادتوں کے بعد بدھ کی شام تک شہدائےغزہ کی تعداد 33 ہزار 482 ہوگئی اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوزکرچکی تھی۔   

غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی  شام ایک اور وحشیانہ حملے میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اورتین پوتوں کو شہید کردیا۔
https://taghribnews.com/vdccisqem2bq108.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ