تاریخ شائع کریں2024 11 April گھنٹہ 13:54
خبر کا کوڈ : 631426

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ آج جمعرات کو بھی جاری

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنے تازہ وحشیانہ حملے میں النصیرات کیمپ میں انروا کے ایک اسکول پر بمباری کردی جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین رہتے ہیں ۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ آج جمعرات کو بھی جاری
غاصب صیہونی حکومت نے آج جمعرات کو غزہ کے النصیرات کیمپ میں، اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے ایک اسکول پر حملہ کردیا جس میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ آج جمعرات کو بھی جاری رہا ۔

 اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنے تازہ وحشیانہ حملے میں النصیرات کیمپ میں انروا کے ایک اسکول پر بمباری کردی جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین رہتے ہیں ۔

 اس حملے میں آخری اطلاع ملنے تک 5 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ اس حملے میں بہت سے فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔  

ارنا کے مطابق غاصب صیہونی حکومت  نے بدھ کو عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری اور گولہ باریوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 125 فلسطینیوں کو شہید کرکے درجنوں گھرانوں کو  سوگوار بنادیا۔

غاصب صیہونی حکومت نے اسی طرح  بدھ کی  شام ایک   وحشیانہ حملے میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اورتین پوتوں کو شہید کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcb58b00rhbfap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ